وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے 46 ممبران کے دستخط موجود ہیں، اپوزیشن اراکین نے تحریک سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائی۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار بابک نے کہا کہ بوکھلاہٹ کی وجہ سے اسمبلی رولز پر حملہ آور ہو رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر اور تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت غیر آئینی اقدامات کو روکنے کے لیے تحریک عدم اعتماد جمع کی ہے۔