بلاول بھٹو آئندہ ایک دو روز میں وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیں گے: قمر زمان کائرہ

Published On 23 April,2022 09:53 pm

لندن:(دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمز زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو آئندہ ایک دو روز میں وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیں گے۔

خیال رہے کہ قمر زمان کائرہ، شیری رہنما اور سید نوید قمر لندن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات بھی کی تھی۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بلاول بھٹو آئندہ ایک دو روز میں وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیں گے، چیئرمین پی پی پی پاکستان روانہ ہوچکے ہیں۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ بلاول کا وزیرخارجہ بننا پہلے سے طے شدہ معاملہ ہے۔
 

Advertisement