وزیراعظم کی اہم عہدہ دینے کی پیشکش، احد چیمہ کا سروس سے مستعفی ہونے کا اعلان

وزیراعظم کی اہم عہدہ دینے کی پیشکش، احد چیمہ کا سروس سے مستعفی ہونے کا اعلان

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ نے ملاقات کی، احد چیمہ کی شہباز شریف سے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

احد خان چیمہ کا کہنا تھا کہ میں سروس سے مستعفی ہو رہا ہوں، میں اب سروس میں کسی بھی عہدے پر تعینات نہیں ہونا چاہتا، مجھ پر غلط اور بے بنیاد الزامات عائد کئے لیکن کچھ بھی ثابت نہ ہوسکا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام تر تحقیقات کے بعد کلئیر کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چاہتا ہوں کسی اہم عہدے پر تعینات کرکے آپ سے کام لیا جائے، آپ جیسے قابل ایماندار اور زبردست افسران کی شدید کمی ہے۔