تازہ ترین
  • بریکنگ :- کراچی:ماڑی پورروڈپربجلی کی لوڈشیڈنگ کےخلاف 18گھنٹےسےاحتجاج جاری
  • بریکنگ :- احتجاج کےباعث ماڑی پورآنےاورجانےوالےدونوں ٹریک ٹریفک کےلیےبند
  • بریکنگ :- آئی سی آئی پل،جناح برج نیٹی جیٹی اوراطراف میں گاڑیوں کی قطاریں
  • بریکنگ :- کراچی:ٹاورسےمائی کولاچی روڈتک ہیوی ٹریفک کی قطاریں
  • بریکنگ :- کراچی:بوٹ بیسن سگنل پنجاب چورنگی تک گاڑیوں کی قطاریں

کرپشن چھپانے کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم اورنگزیب

Published On 24 April,2022 09:55 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں فساد اور انتشار پھیلانے والے مواد کو قانون کی قوت سے روکیں گے، سیاسی ناکامیوں اور کرپشن چھپانے کے لئے مذہب کارڈ کا استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے لکھا کہ عمران صاحب اپنی تقریر اور ان کے ساتھی اپنے ٹویٹس سے معاشرے میں ایسی آگ نہ بھڑکائیں جس میں خود بھی جل جائیں، آگ لگانے والوں کے اپنے ہاتھ بھی جل جاتے ہیں، اپنی سیاسی ناکامیوں اور کرپشن چھپانے کے لئے مذہب کارڈ کا استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ‏ہم ملک میں فساد اور انتشار پھیلانے والے مواد کو قانون کی قوت سے روکیں گے، حکومت میں ہوتے ہوئے فسطائیت اور کنٹینر پہ فساد و انتشار پھیلانے والوں کے دامن عوامی خدمت اور ذہن کسی مثبت سوچ سے خالی ہیں۔

  عمران صاحب آپکا صدر آئین شکنی کررہا ہے، اس لئے رات کو عدالتیں کھلتی ہیں  

 وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے رات کو عدالتیں کھلنے کی وجہ بتا دی، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ رات کو عدالتں کیوں کھلیں؟ عمران صاحب آپ کا صدر پنجاب میں آئین شکنی کر رہا ہے، اس لئے رات کو عدالتیں کھلتی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران صاحب فسطائیت اور آئین شکنی چھوڑیں، پارلیمان کے اغوا کار نہ بنیں۔ آئین، جمہوریت اور پارلیمان کو یرغمال بناتے ہیں اور پھر کہتے ہیں عدالتیں کیوں کھلتی ہیں؟ پوری قوم عارف علوی کی آئین شکنی دیکھ رہی ہے، عدالتیں کھلیں تو عمران صاحب سازش کے جھوٹ بولنے لگیں گے، عدالتوں پر بھی الزام لگانے لگیں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب، ان کے صدر علوی، گورنر پنجاب سمیت اس آئین شکن ٹولے کو آرٹیکل 6 کی سزا ملنی چاہیے۔ عمران صاحب پوری پی ٹی آئی بیمار پڑجائے تب بھی حمزہ شہباز حلف ضرور لیں گے،آپ بیمار ذہن، غیر جمہوری اور فسطائی شخص ہیں ،آپ کا سیاہ دور رات کی سیاہی کی طرح مٹ رہا ہے۔