لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست صاحبزادہ جہانگیر بھی مسجد نبویﷺ میں نعرے بازی کرتے رہے۔ جن کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مسجد نبوی ﷺ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، سابق معاون خصوصی صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو بھی نعرے بازی کرنے والوں میں شامل تھے، ویڈیوز میں صاحبزادہ جہانگیر کو دیکھا جا سکتا ہے۔
صاحبزادہ جہانگیر سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست بتائے جاتے ہیں۔
اس سارے واقعے کے بعد صاحبزادہ جہانگیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنا موقف دیا اور کہا کہ جس وقت ہم مدینہ میں موجود تھے کہ ایک دم شور ہوا، میں نے اور نہ ہی انیل مسرت نے اس کام کیلئے کوئی فنڈنگ کی، ہمارے گرفتار ہونے کا شور مچایا گیا، ہمیں نہ گرفتار کیا گیا نہ ہی پولیس نے پوچھ گچھ کی۔
My video message in response to yesterday incident at Madina Shareef involving PMLN. It is shameful that to save their humiliation from general public they used the social media & TV channels spreading fake information about myself and Aneel Mussarat. How low can they fall. pic.twitter.com/sD0Fb2qxLL
— Sahibzada Jahangir (@ChicoJahangir) April 29, 2022
انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ نہ انیل مسرت نے اس کی فنڈنگ کی نہ میں نے کوئی آرگنائزنگ کی ہے، خدا کے واسطے سیاست میں اللہ رسول کو بیچ میں نہ لائیں، ہم عبادت کرنے گئے تھے، ہم دو دن پہلے آئے تھے، ہم نے عمرہ کیا، میں اور انیل مسرت پھر مدینہ شریف آئے، ہم ایک رات یہاں قیام کرنا چاہتے تھے، جب ہم مدینہ شریف میں بیٹھے ہوئے تھے، نماز پڑھ رہے تھے، روزہ کھلنے کا وقت تھا تو وہاں پر بگٹی صاحب اور مریم اورنگزیب داخل ہوئیں اور جب یہ داخل ہوئیں تو میں نے دیکھا کہ پیچھے سے بڑا شور مچ رہا ہے، انیل مسرت نماز پڑھ رہے تھے، میں نے اٹھ کر دیکھا پیچھے کی طرف تو وہاں پر ایک شور مچ رہا تھا پاکستانی وہاں پر جمع تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے شور مچایا وہ اپنے ذمہ دار خود ہیں کہ وہاں پر شور کیوں مچا۔