گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو دوبارہ ارسال

Published On 01 May,2022 02:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو دوبارہ ارسال کر دی۔

بتایا گیا ہے کہ سمری ایوان صدر کو موصول ہو گئی ہے۔ آئین کے مطابق صدر اگر گورنر پنجاب کو نہیں ہٹاتے تو 10 دن میں گورنر خود ہی فارغ ہو جائیں گے۔ وزیراعظم ساتھ ہی نئے گورنر کیلئے نام بھی صدر مملکت کو ارسال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی گورنر شپ پیپلزپارٹی کو ملنے کا امکان ہے۔
 

Advertisement