اسلام آباد: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری کابینہ اور محمد حنیف عباسی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حنیف عباسی کے خلاف 21 جولائی 2012ء میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے مقدمہ درج کیا، حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ ہیں۔
درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے 21 جولائی 2018 کو سزا سنائی،لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا معطل کر رکھی ہے، مجرم ہونے کا فیصلہ ختم نہیں ہوا، سیکرٹری کابینہ اور حنیف عباسی بتائیں کہ کس قانون کے تحت اس عہدے پر تعینات کیا گیا۔
واضح رہے کہ حنیف عباسی کو 27 اپریل 2022 کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا۔