اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسد عمر نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب عمر چیمہ کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، تمام دباؤ کے باوجود جھوٹ کو سچ اور غیر آئینی کو آئینی ماننے سے انکار کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب کبھی ضمیر کی بات ہو دوستو، قائم رہو حسین کے انکار کی طرح۔
ادھر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس وقت عملی طور پر ملک میں کوئی حکومت نظر نہیں آ رہی، معاشی ٹیم کا پلان 7 پردوں میں چھپا ہے، سرمایہ کار سرمایہ نکال رہے ہیں، روشن ڈیجیٹل سے اوورسیز پاکستانی اپنی رقوم نکلوا رہے ہیں، پنجاب جیسے صوبے میں ایک انتظامی بحران ہے، وزراء عوام میں نکل نہیں سکتے۔