سرگودھا :(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جمعرات کو ہونے والے پاور شو کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں ہونے والے جلسہ کے لئے کنٹینرز لگا کر سٹیج بنا دیاگیا، پنڈال میں 150فٹ چوڑا، 200 فٹ لمبا سٹیج بنایا گیا ہے، پنڈال کو مقامی مسلم لیگی شخصیات کے بینروں سے سجا دیا گیا۔
مقامی قائدین نے جلسہ گاہ کے علاوہ شہر بھر میں بینرز، فلیکس آویزاں کر دیئے، سابق مئیر اسلم نوید، ارکان اسمبلی حامد حمید، محسن شاہ نواز رانجھا، ڈاکثر لیاقت، رانا منور غوث نے جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
مسلم لیگ ن کے پاور شو سے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، مریم نواز شریف اور دیگر قائدین خطاب کرینگے۔