وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

Published On 20 May,2022 12:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورےپرکراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بدر کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو پاک بحریہ کے لیے تعمیر کیے جانے والے ملجم کلاس جہاز پی این ایس بدر کی لانچنگ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار، وزیر دفاع اور ترک وزیر دفاع بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران کراچی کی معروف کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے جس کے دوران ملک کو درپیش معاشی مشکلات پر تجاویز دی جائیں گی۔
 

Advertisement