پی ٹی آئی لانگ مارچ، حمزہ شہباز نے امن و امان سے متعلق اجلاس آج طلب کرلیا

Published On 22 May,2022 06:15 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے پنجاب پولیس، اسپیشل برانچ سے حکمت عملی طلب کرلی ہے جبکہ پنجاب پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے سرگرم کارکنوں کی فہرستیں تیار کرنا شروع کردی گئی ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں فہرستوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

  خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے 25 مئی کو اسلام  آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔

Advertisement