ملک جب بھی ترقی کی جانب گامزن ہوتا، فتنہ خان حملہ آور ہوجاتا ہے: مریم نواز

ملک جب بھی ترقی کی جانب گامزن ہوتا، فتنہ خان حملہ آور ہوجاتا ہے: مریم نواز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ جب بھی ملک ترقی کی طرف بڑھنے لگتا ہے، فتنہ خان اپنا جتھہ لے کر پاکستان پر حملہ آور ہو جاتا ہے، 22 کڑوڑ عوام کی تقدیر کے فیصلے جتھوں اور فتنہ بازوں کے ہاتھ میں نہیں دے سکتے۔

انہوں نے لکھا کہ اب اس پاکستان دشمنی کے خلاف ڈٹ جانے کا وقت آ گیا ہے، ڈٹ جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب سےلانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا۔