ن لیگ کا ایک مرتبہ پھر جلسے شروع کرنے کا فیصلہ، 28 مئی کو بہاولپور میں پاور شو

ن لیگ کا ایک مرتبہ پھر جلسے شروع کرنے کا فیصلہ، 28 مئی کو بہاولپور میں پاور شو

مسلم لیگ ن کی طرف سے 28 مئی کے جلسے کی اجازت کےلیے ڈپٹی کمشنر بہاولپور کو درخواست جمع کروا دی گئی ہے، جلسہ کے اجازت نامے کے لیئے درخواست سابق ٹکٹ ہولڈرسٹی صدر رانا محمد طارق نے جمع کروائی۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ جلسے سے وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز خطاب کریں گی۔

درخواست میں جلسہ کے دوران فل پروف سیکیورٹی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔