پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

Published On 26 May,2022 05:51 pm

لاہور:(دنیا نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کے اوقات کار کم کر دیے ہیں پنجاب میں موسم گرما کی چھٹیوں کا بھی اعلان کردیا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق سکولوں میں چھٹی گیارہ بجے تک دے دی جائے۔ 27 مئی سے اوقات کار کم کردیے جائے، نئے اوقات کار 31 مئی تک نافذ العمل ہونگے ۔

مراسلہ کے مطابق موسم گرما کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون سے ہوگا، چھٹیاں 31 جولائی تک ہونگی، طلبہ کو نئی کتابیں اور موسم گرما کا ہوم ورک چھٹیوں میں دیا جائے۔
 

Advertisement