عمران خان کا پیغام زرداری کو پہنچانے کی ملک ریاض کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

Published On 28 May,2022 07:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے نامور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی عمران خان کا پیغام سابق صدر آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

 مبینہ آڈیو میں سنا جا سکتا ہے ملک ریاض کہہ رہے ہیں کہ سر بس بتانا تھا، میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا، باتیں آپ سے کرنی ہیں، آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے، آپ کو انفارمیشن دینی تھی، خان کی طرف سے مجھے بہت زیادہ میسجز تھے کہ پیچ اپ کروا دیں آپ کے ساتھ، آج تو اس نے مجھے بہت ہی میسجز کیے۔

سابق صدر اس پر جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اب ایسی صورتحال ممکن نہیں، اس کے جواب میں ملک ریاض کہتے ہیں کہ نہیں ٹھیک ہے، بس آپ کے سامنے بات رکھ دوں۔

گفتگو کے دوران آصف زرداری مسلسل کھانستے ہوئے بھی سنائی دیے۔

یاد رہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اور ماضی میں متعدد بار سابق وزیراعظم عمران خان جلسوں اور میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق صدر آصف زرداری پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں اس ملک کی بیماری بھی قرار دے چکے ہیں۔

 

Advertisement