زکریا ایکسپریس کے 2 ملازمین کی دوران سفر خاتون سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

زکریا ایکسپریس کے 2 ملازمین کی دوران سفر خاتون سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کراچی سے سابقہ شوہر کے پاس بچوں سے ملنے ملتان گئی تھی، واپسی پر نجی کمپنی کی ٹرین میں سفر کے دوران خاتون کو ٹکٹ چیکرز نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ افسوس ناک واقعہ روہڑی اور حیدرآباد کے درمیان پیش آیا۔

اجتماعی زیادتی کے معاملے پر آئی جی ریلوے نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ ایس ایس پی ریلوے کراچی کا کہنا ہے کہ ٹیمیں روانہ کردی ہیں، دونوں ملزمان زکریا ایکسپریس کے پرائیویٹ ملازم ہیں، ایک سے دو دن میں ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔