غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ لگانے کی منظوری

Published On 02 June,2022 07:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ لگانے کی منظوری دے دی۔

پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر غلام نبی میمن اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔

دعا زہر ہ بازیابی کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کامران فضل کو عہدے سےہٹانے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ لگانے کی سفارش کی گئی تھی۔