اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ کی سالگرہ پر انہیں کیک اور پھولوں کا تحفہ بھیجا گیا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کیک اور گلدستہ اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچایا گیا۔
وفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ عنبرین جان نے وزیراعظم کی طرف سے کیک اور گلدستہ چینی سفارتخانے کے حکام کے حوالے کیا۔
چینی حکام نے وزیراعظم کی جانب سے تحائف پر شکریہ ادا کیا اور جوابی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔