وزیراعظم کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر بلاول بھٹو کو مبارکباد

وزیراعظم کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر بلاول بھٹو کو مبارکباد

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم شہباز شریف نے فون کیا اور بلاول کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر وزیراعظم شہباز شریف نے مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے وزیر خارجہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

اس دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے لئے اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لاکر ملک کو ہر مشکل سے نکالنے کی جدوجہد کرتا رہوں گا۔