پرندہ ٹکرانے پر پی آئی اے کے مسافر طیارے کی لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

Published On 23 June,2022 10:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) پی آئی اے کے مسافر طیارے سے پرندہ ٹکرانے پر جہاز کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

حکام کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 258 شارجہ سے لاہور اتر رہی تھی کہ لینڈنگ کے دوران جہاز کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، کپتان نے مہارت دکھاتے ہوئے 168 مسافروں کے ساتھ جہاز کو بحفاظت ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

پی آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ پرندہ ٹکرانے سے جہاز کا انجن ناکارہ ہوگیا اور پرواز کے قابل نہ رہا، کراچی سے پی آئی اے انجینئرنگ کی ٹیم لاہور آنے پر طیارے کے نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔

واضح رہے کہ :دو ہفتے کے دوران ہی لاہور ائیرپورٹ پر 4 سے زائد طیارے برڈ ہٹ کا شکار ہوچکے ہیں،سی اے اے نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے ائیرلائنز کو خود احتیاط برتنے کا نوٹم بھی جاری کیا تھا۔

وفاقی وزیر ہوابازی سعد رفیق پرندوں سے بچاؤ کے حوالے سے اجلاس میں ہدایات بھی دے چکے ہیں۔
 

Advertisement