وزیراعظم کی نوابشاہ آمد، زرداری سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت

Published On 25 June,2022 02:25 pm

نوابشاہ: (دنیا نیوز) وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر نوابشاہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے آصف زرداری سے ملاقات کی ،اس موقع پر بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس سے قبل کراچی کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے پی ایف بیس فیصل پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں ترقیاتی منصوبوں پر با ت چیت کی گئی۔

اس موقع پر ایم کیوایم کا وفد کی بھی وزیراعظم سےملا، ملاقات کے دوران متحدہ نے گورنرسندھ کی جلد تقرری اورمعاہدے پرعملدرآمد تیزکرنے پرزور دیا، متحدہ رہنماؤں نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم نہ ہونے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔