کوئٹہ: (دنیا نیوز) چیف سیکرٹری بلوچستان نے بارشوں سے ڈیمز اور کینالز کے نقصانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے حالیہ بارشوں کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں ڈیمز اور کینالز کو پہنچنے والے نقصانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چئیرمین سی ایم آئی ٹی کو متاثر ہونے والے ڈیمز اور کینالز کی فوری طور پر تحقیقات کی ہدایت جاری کر دیں۔
چیف سیکرٹری کی جانب سے انکوائری میں بتایا جائے ڈیمز کو نقصان محض بارشوں سے ہوا ہے یا ان کی تعمیر میں نقائص موجود تھے، نقائص کی صورت میں ذمہ دار عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا۔