لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش گرمی کی شدت میں کمی، موسم خوشگوار

لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش گرمی کی شدت میں کمی، موسم خوشگوار

ادھر جہلم شہر اور گردونواح میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب اور گردونواح میں بھی موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا، نکاسی آب کا سسٹم ٹھیک نہ ہونے سے جی ٹی روڈ سمیت اہم سڑکیں سڑکیں زیر آب آ گئیں، نشیبی علاقوں کے ساتھ ساتھ پوش علاقوں میں بھی بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی جبکہ متعلقہ محکموں کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا۔