اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان اینڈ کمپنی کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معزز سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔
Honourable Supreme Court s detailed judgement on Vote of No Confidence exposes the lies & propaganda indulged in by Imran Khan & Co. Utterly shameful how IK tried to undermine the Constitution & manufactured the lie of "regime change". The judgement is a must read for everyone.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 14, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے آئین شکنی کرتے ہوئے حکومت کی تبدیلی کو جس طرح سازشی بیانے کا رنگ دینے کے لئےجھوٹ گھڑا وہ انتہائی قابل شرم ہے، سب کو عدالت کا یہ فیصلہ ضرور پڑھنا چاہیے۔