لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام ترقی اور خوشحالی کو ووٹ دیکر ن لیگ کو کامیاب بنائیں گے۔
پنجاب میں ضمنی انتخابات سے متعلق بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 4 سال پورے ملک اور 9 سال خیبرپختونخوا کے عوام کو رلایا، 100 یونٹ مفت بجلی کا ریلیف عوام سے چھینا گیا، عوام کرپشن، عہد شکن اور آئین شکن کی سیاست مسترد کریں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے دعویٰ کیا کہ لاہور کے چاروں حلقوں میں ن لیگ کامیاب ہو گی، عمران خان کی پونے چار سال کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مسٹر ایکس اور وائی کا پتہ چل چکا ہے۔