بہاولنگر: دو دولہوں نے بارات سے قبل ووٹ ڈالا

بہاولنگر: دو دولہوں نے بارات سے قبل ووٹ ڈالا

حلقہ پی پی 237 میں دو کزنز دولہوں نے بارات سے پہلے ووٹ ڈالا، دونوں دولہے پیسوں والے ہار، کلاء اور گانہ پہنے ووٹ ڈالنے پہنچے۔

دولہوں نے کہا کہ ووٹ قومی فریضہ اور امانت ہے اس لیے ووٹ ڈالنے آئے ہیں، ہم پی ٹی آئی کو ووٹ کاسٹ کرنے آئے ہیں۔

دولہا غلام احمد نے کہا کہ پی ٹی آئی جیتے گی تو رات کو جشن منائیں گے، دعا ہے پی ٹی آئی جیت جائے۔