لودھراں ضمنی الیکشن: ایک سیٹ آزاد امیدوار، دوسری پی ٹی آئی جیت گئی

لودھراں ضمنی الیکشن: ایک سیٹ آزاد امیدوار، دوسری پی ٹی آئی جیت گئی

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 228 لودھراں میں آزاد امیدوار رفیع الدین بخاری نے کامیابی حاصل کی، انہوں نے 42719 ووٹ حاصل کیے۔

پی ٹی آئی کے کیپٹن (ر) عزت جاوید 34 ہزار 635 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ مسلم لیگ ن کے نذٰیر احمد بلوچ 30 ہزار 841 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

دوسری طرف پی پی 224 لودھراں سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عامر اقبال شاہ 69265 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار زوار حسین وڑائچ 55748 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔