لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں گذشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے منحرفین کو سارے ٹکٹ دینا ن لیگ کو مہنگا پڑگیا۔
پنجاب کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔ ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگ سے تحریک انصاف میں جانے والے عرفان اللہ نیازی خوشاب سے جیت گئے۔ لیگی ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض عامر اقبال شاہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لودھراں سے جیت گئے۔
لودھراں کی دوسری نشست پر مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ پانے والے رفیع الدین بخاری آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑے اور تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن دونوں کے امیدواروں کو ہرا دیا۔ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ پانے میں ناکام آصف ملک کو پی ٹی آئی امیدوار حسن اسلم نے پانچ ہزار ووٹوں سے ہرایا۔