بلوچستان میں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک جا پہنچی

Published On 21 July,2022 12:38 pm

کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے صوبے کے مختلف اضلاع میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 90ہو گئی ہے جن میں 31 مرد،28 خواتین اور31 بچے شامل ہیں۔

بارشوں سے63 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، بارشوں سے 2 ہزار 536 مکان مہندم اورایک ہزار17 کو جزوی نقصان پہنچا۔

پی ڈٰ ی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 706 مویشی ہلاک ہوئے، صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے 9 پلوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔
 

Advertisement