ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج مدد کو پہنچ گئی

ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج مدد کو پہنچ گئی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کی ڈی واٹرنگ ٹیمیں ضلع جامشورو، گھارو گرڈ سٹیشن اور جنوبی کراچی سمیت شاہراہ فیصل اور نیپا چورنگی، لسبیلہ، تربت اور کوئٹہ میں سیلاب کی امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔

پاک فوج کی ٹیموں نے طبی سہولیات سمیت ریلیف کیمپ قائم کیے اور مقامی رہائشیوں میں ضروری خوراک اور راشن تقسیم کیا۔ امدادی سرگرمیوں اور سیلاب کی وجہ سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف اسٹینڈ بائی اور رسپانس ٹیمیں سندھ اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔

پاک فوج کے دستوں اور موبائل میڈیکل ٹیموں نے جامشورو، گھارو، کیماڑی اور نیپا چورنگی کے علاقوں میں سینکڑوں مقامی لوگوں کو امدادی سامان اور مفت ادویات فراہم کیں۔ طبی ٹیم نے بلوچستان کے کوئٹہ، تربت اور لسبیلہ میں بھی 1500 سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی۔