لاہور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صوبے بھر میں تمام بھرتیوں پر پابندی لگادی۔
چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے جاری کردہ حکم اہم حکم کے مطابق پنجاب بھر میں تمام بھرتیوں پر پابندی عائد ہوگی، پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیاں جاری رہیں گی۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کے آفس کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔