ہیلی کاپٹر کریش، شہداء کے خلاف سوشل میڈیا کمپین شرمناک ہے: مریم نواز

ہیلی کاپٹر کریش، شہداء کے خلاف سوشل میڈیا کمپین شرمناک ہے: مریم نواز

سوشل میڈیا پر ہیلی کاپٹر کریش کے حوالے سے پراپیگنڈا سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ اس کے ذمہ دار صرف پی ٹی آئی ٹرولز نہیں، وہ فتنہ ہے جو بیرونی ایجنٹ بن کر ہمارے ملک پر مسلط کیا گیا ہے۔

ن لیگی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کے خلاف اس قسم کی کمپین شرمناک ہے، اس کیمپین سے نا صرف شہدا کی فیملیز کا دل کٹ کر رہ گیا بلکہ پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔