دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے: شہباز شریف

دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ خود کش حملے میں 4 جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ ہوا، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔

مذمتی بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے وطن کی خاطر جان دینے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا وطن کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، سکیورٹی فورسز ایسے بزدلانہ حملوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گی۔