کراچی:(دنیا نیوز) امریکہ نے بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر سندھ کیلئے 1 ملین ڈالر امداد کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مراد علی شاہ اور پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزیرعلیٰ ہاؤس کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سندھ میں شدید بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر ایک ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا۔
امریکی سفیر نے دوران گفتگو کہا کہ ہمارے دل متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، امید ہے صوبہ سندھ کیلئے یہ نئی فنڈنگ جلد بحالی اور کمیونٹیز کیلئے معاونت ثابت ہوگی، امریکی حکومت پاکستان کی مدد کیلئے پرعزم ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے امداد پر امریکی حکومت کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔