کراچی: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ساتھ ہے، اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونی چاہیے۔
حکومتی اتحاد کا حصہ ہونے کی حیثیت سے سابق صدر نے کہا کہ ہم سب اس حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں اور عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
آصف زرداری نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ ہیں اور جلد ان سے ملاقات کروں گا جس میں معاشی ٹیم کے بارے میں بھی بات ہوگی۔