کراچی: نیشنل ہائی وے پر گاڑی ڈوبنے کا معاملہ، 4 لاشیں برآمد، 3 کی تلاش جاری

کراچی: نیشنل ہائی وے پر گاڑی ڈوبنے کا معاملہ، 4 لاشیں برآمد، 3 کی تلاش جاری

گاڑی ڈوبنے کے واقعے میں ڈرائیور سمیت سات افراد ڈوب گئے تھے جن کی تلاش کیلئے آپریشن کیا جا رہا ہے۔ آج صبح ایک بچے اور باپ کی لاش نکال لی گئی۔ 3 افراد اب تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش میں 3 مختلف مقامات پر آپریشن کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز ریسکیو ٹیم نے 2 بچوں موسیٰ اور یمنیٰ کی لاشیں نکالی تھیں۔ گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد اور ایک ڈرائیور موجود تھے۔