جامشورو، ہری پور (دنیا نیوز) منچھر جھیل میں پانی کی سطح 22 فٹ بلند ہونے کے بعد پانی بھر گیا، حکام ہائی الرٹ پر ہیں ،خدشہ ہے کہ پانی کے دباؤ میں اضافہ جھیل کے دروازے کو نقصان پہنچا سکتا ہے یا ٹوٹ سکتا ہے۔
دوسری جانب خانپورڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر سپل ویز کھول دئیے گئے، ڈیم انتظامیہ کے مطابق اضافی پانی کے اخراج کے لیے سپل ویزکھول دئیے گے ہیں۔
خانپورڈیم میں پانی کا موجودہ لیول 1981.97 فٹ ہے، ڈیم میں پانی کی آمد734.41کیوسک اور نہر سے اخراج 136.18 کیوسک ہے جبکہ سپل ویز سے 6500 کیوسک اضافی پانی کا اخراج کیا جائے گا۔ڈیم انتظامیہ کی جانب سے سپل ویز کھولنے سے پہلے ہائی الرٹ جاری کر کے عوام کو پانی سے دور رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ دریں اثنا، سیلاب نے مزید 57 جانیں لے لی ہیں، جس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1265 ہو گئی ہے جب کہ تباہی سے 33 ملین سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔