انٹرمیڈیٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئےآن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آغاز

انٹرمیڈیٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئےآن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آغاز

سپیشل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نعیم غوث نے سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس سسٹم سے طلبہ کو دوسرے شہروں میں جا کر داخلہ فارم جمع کرانے کی بجائے اپنے ہی شہروں میں رہتے ہوئے آن لائن درخواست جمع کرانے کی سہولت دی گئی ہے۔ طلبہ پورٹل سے سرکاری کالجز کے پراسپیکٹس بھی مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

سرکاری کالجوں میں داخلے کیلئے درخواستیں ocas.punjab.gov.pk پر جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ طلبا داخلے سے متعلق تفصیلات کیلئے ہیلپ لائن 20-20-11-111-042 پر بھی کال کر سکتے ہیں۔