عمران خان پاکستان کی دفاعی فصیل میں دراڑ ڈال رہے: فضل الرحمان کا ردعمل

عمران خان پاکستان کی دفاعی فصیل میں دراڑ ڈال رہے: فضل الرحمان کا  ردعمل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے لکھا کہ جب حکومت میں تھا تو پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کر دیا، معیشت اور دفاع کسی بھی ریاست کی بقاء کی ضمانت ہوا کرتی، اب حکومت سے باہر آکر پاکستان کی دفاعی فصیل میں دراڑ ڈال رہا ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ عمران خان کے پاکستان توڑنے کے ایجنڈے کو ہم 12 سال سے طشت ازبام کرتے چلے آرہے ہیں۔