مائنس ون کا شور، پی ڈی ایم کا پنجاب میں بھی جلد تبدیلی کا دعویٰ

مائنس ون کا شور، پی ڈی ایم کا پنجاب میں بھی جلد تبدیلی کا دعویٰ

پی ڈی ایم پنجاب کا اقتدار چھن جانے کے بعد پھر حصول اقتدار کے لئے متحرک ہوگئی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت کی طرف سے دعوے سامنے آنے لگے، پیپلزپارٹی کا دعویٰ ہے کہ تبدیلی کا فیصلہ ہوچکا ہے، مسلم لیگ ن بھی جلد حتمی پلان سامنے لانے کی دعوے دار ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق ایک بار پھر پرعزم ہے کہ وہ نمبرز گیم میں محفوظ ہیں۔

سینئر وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے دعوؤں سے کوئی پریشانی نہیں جبکہ مشیر اطلاعات وزیر اعلیٰ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ اب کوئی عمران خان کو نہیں چھوڑے گا۔