یو اے ای کی مزید 2 پروازیں سیلاب زدگان کیلئے سامان لیکر کراچی پہنچ گئیں

Published On 16 September,2022 02:30 pm

کراچی (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کی سیلاب زدگان کیلئے 2 مزید امدادی پروازیں کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔

دنیا کے کئی ممالک کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2 مزید پروازیں پاکستان پہنچیں، اماراتی ایئرفورس کے دو طیاروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد پہنچائی گئی۔

متحدہ عرب امارات کی 27 ویں اور 28 ویں امدادی پروازیں کراچی پہنچی جہاں یو اے ای ہلال احمر کے سربراہ، این ڈی ایم اے نمائندے اور پاک فوج کے افسران موجود تھے جنہوں نے امدادی سامان وصول کیا، اس موقع پر پاکستانی حکام نے یواے ای کا شکریہ ادا کیا۔ 

Advertisement