پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، پی ٹی آئی اتحادیوں کیساتھ کھڑی ہے: عمر سرفراز

پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، پی ٹی آئی اتحادیوں کیساتھ کھڑی ہے: عمر سرفراز

عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف پنجاب میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا سیاسی و انتظامی تجربہ کارآمد ثابت ہو رہا ہے۔

مشیر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے، پنجاب میں گندم اور آٹے کی مصنوعی قلت وفاقی حکومت کی سازش ہے، پنجاب نے وفاق سے ایک ملین ٹن گندم مانگی لیکن وفاقی حکومت نے انکار کر دیا۔