کورونا کی چھٹی لہر کے وار تھمنے لگے، مثبت کیسز کی شرح کم

کورونا کی چھٹی لہر کے وار تھمنے لگے، مثبت کیسز کی شرح کم

این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 077 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 52 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.43 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 73 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔