نیویارک: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ میں نے عالمی رہنماؤں کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے اجتماعی کوششوں اور اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کوتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر میں نے دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں انہیں بتایا کہ پاکستان تجارت اور معیشت کے لئے اشتراک کار کاخواہاں ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے تجارت اور معیشت سے متعلق دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے ارادے کو اجاگر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے عالمی رہنماؤں کو یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان تجارت اور معیشت کے شعبوں میں شراکت داری قائم کرنے کا خواہشمند ہے۔