مریدکے ایئر پورٹ کا فیز ون مارچ 2023 میں مکمل ہو گا: سعد رفیق

Published On 22 September,2022 05:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق کا مریدکے میں نئے تعمیر ہونے والے جنرل ایوی ایشن ایئر پورٹ کا دورہ کیا۔

وفاقی وزیر نے مریدکے میں نئے تعمیر ہونے والے جنرل ایوی ایشن ایئر پورٹ کے دورے کے دوران منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر ایئر پورٹ کی تعمیر کا کام کیا جائے، مریدکے ایئر پورٹ کی منصوبہ بندی لاہور کے متبادل ایئرپورٹ کے طور پر کی جائے۔ مرید کے ایئر پورٹ کا فیز ون مارچ 2023 میں مکمل ہو گا۔

وفاقی وزیر نے ہدایات جاری کیں کہ نئے تعمیر ہونے والے ایئر پورٹ کے نکاسی آب کے لئے جامع پلان ترتیب دیا جائے۔ نائٹ لینڈنگ سسٹم فیز 1 میں شام کیا جائے۔۔ نئے ایئر پورٹ کا کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
 

 
Advertisement