اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں بارشوں اورسیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 596 ہوگئی، بلوچستان میں مزید 6 افراد چل بسے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اورسیلاب سے 12 ہزار 863 افراد زخمی ہوئے، 20 لاکھ 65 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔
ملک بھر میں سیلاب کے دوران 10 لاکھ 40 ہزار 735 مویشی بہہ گئے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرین میں 30 ارب 4 کروڑ روپے تقسیم کئے گئےہیں۔
ادھر پی ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے مزید 6افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس سے صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 310 ہوگئی ہے۔
بلوچستان میں سیلاب سے 5 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہوئے، ایک لاکھ 85 ہزار گھر متاثر اور 65 ہزارتباہ ہوئے ہیں، سیلاب سے ایک لاکھ 20 ہزار گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، بلوچستان میں 103 ڈیمزبھی متاثر ہوئے ہیں۔