پاکستان میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 47 مثبت کیس رپورٹ

پاکستان میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 47 مثبت کیس رپورٹ

این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 369 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 47 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.38 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 73 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔