بھارت سے بجلی کا پلانٹ عمران حکومت کی پالیسی کے مطابق آیا، مریم اورنگزیب

بھارت سے بجلی کا پلانٹ عمران حکومت کی پالیسی کے مطابق آیا، مریم اورنگزیب

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے عوض پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور معیشت کا سودا کرنے والا چیخیں مار رہا ہے، ‎رومیتہ شیٹی ، اندردوسانج جیسے بھارتیوں سے فارن فنڈنگ لینے والا آج چیخیں مار رہا ہے، اسے غصہ اس بات کا ہے کہ شہباز شریف نے کوئی پالیسی بدلی نہ زمین مانگی اور نہ ہی 5 قیراط کے ہیرے مانگے، ‎کوئی غیرقانونی کام نہ ہونے پر عمران خان غصے سے پاگل ہوگئے ہیں، ‎خیرات کے پیسے اپنی ذات اور سیاست کے لئے استعمال کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے کا چیخنا چلانا بنتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎ 190 ملین پاؤنڈ ”بند لفافے“ میں پانچ قیراط کی انگوٹھی دینے والے کو ”عطیہ“ کرنے جیسا کوئی کام نہیں ہوا، ‎پانچ قیراط ہیرے کے لئے حکومتی پالیسی بدلنے والا آج دوسروں پر بہتان تراشی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 458 کنال زمین کے لئے حکومتی پالیسی بنانے والا ہمیشہ کی طرح آج بھی جھوٹ بول رہا ہے، ‎توشہ خانہ کی پالیسی بدل کر کروڑوں روپے کی تین گھڑیوں سے منافع کمانے والاجھوٹ بولنے سے پہلے آئینہ دیکھ لیا کرے، ‎اس آڈیو میں شوکت ترین اور آپ کے صوبائی وزرا کی پاکستان دشمن سازش جیسی کوئی بات نہیں نکلی۔