وزیراعظم سے ملاقات، ہر مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ ہیں: ق لیگ کا عزم

Published On 11 October,2022 09:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ہر مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ، اعظم نذیر تارڑ، چودھری سالک حسین، ملک احمد خان اور عطا اللہ تارڑ بھی ملاقات موجود تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی اور مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم سے چودھری شجاعت حسین کی ملاقات میں اتفاق پایا گیا کہ تمام اتحادی جماعتیں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے یک جان ہو کر کام کرتی رہیں گی۔
 

 
Advertisement