تحریک انصاف کا مطالبہ پورا ہونے تک ملک گیر احتجاج کا اعلان

تحریک انصاف کا مطالبہ پورا ہونے تک ملک گیر احتجاج کا اعلان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آج نماز جمعہ کے بعد پورے ملک میں احتجاج ہوگا، جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد اسد عمر نے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان نے وزیراعظم شہبازشریف، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اور ایک ریاستی ادارے کے افسر کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے تینوں کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔